
کورونا وائرس اللہ کا عذاب نہیں آزمائش ہے، علامہ رضی جعفر
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس اللہ کا عذاب نہیں بلکہ ایک آزمائش ہے، تمام عالم اسلام کو کو چائیے کہ وہ اس آزمائش کو اللہ تعالی کا ذکر خیر کرتے ہوئے گزارے۔
انہوں نے کہا کہ پوری کائنات عدل ہی پر استوار ہے، انبیاءؑ و مرسلین کا مقصد حیات عدل و انصاف کا قیام رہا ہے، چنانچہ صحف الہامی، کتب آسمانی، حتیٰ کہ ادیان و مذاہب عالم ہنودیت، یہودیت، عیسائیت، مجوسیت اور پسندیدہ ترین دین و شریعت اسلام نے ایک ایسے مسیحا کی بات کی ہے اور اس کے ظہور کی نوید دی ہے کہ جب وہ تشریف لائے گا، تو زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا، جب وہ ظلم و جور سے بھر چکی ہوگی۔
علامہ رضی جعفر نقوی نے مزید کہا کہ ظہور امام زمان ؑ کےبعداس سرزمین پر عدل و انصاف کا بول بالا اور ظالم کا منہ کالا ہوگا، اسلام فتح یاب، انسانیت امن و آشتی کا گہوارہ بنے گی۔