ہندوستان کے شہر الہ آباد میں تاریخی مسجد مسمار (ویڈیو)
شیعہ نیوز: میڈیا میں موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ ریاست اترپردیش کی حکومت نے الہ آباد شہر کے ہنڈیا علاقے میں تاریخی شیرشاہ سوری کے دور کی مسجد کو سڑک کشادہ کرنے کے بہانے مسمار کردیا ۔
انتظامیہ کے اس اقدام پر علاقے کے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔
مسجد کے امام اور علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ مسجد کی مسماری کا معاملہ عدالت میں زیرسماعت تھا اور عدالت اس سلسلے میں سولہ جنوری کو سماعت کرکے کوئی فیصلہ سنانےوالی تھی لیکن انتظامیہ نے سولہ جنوری سے پہلے اس مسجد کو مسمار کردیا۔
مقامی باشندوں نے یوگی حکومت اور مقامی انتظامیہ پر مسلمانوں کے تئیں ناانصافی کا الزام عائد کیا ہے لیکن حکومت اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد کو شیرشاہ سوری کے دور میں بنائی گئی شاہراہ جی ٹی روڈ کو کشادہ کرنے کے لئے توڑا گیا ہے ۔
حال ہیی میں ہیومن رائٹس واچ اپنی سالانہ رپورٹ میں ہندوستان میں بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں مسلمانوں کی املاک اور گھروں پر مختلف بہانوں سے بلڈوزر چلائے جانے کے واقعات کی مذمت کی ہے۔