Uncategorized
پی آئی اے کی پہلی پرواز 118 مسافر لے کر لاہور سے مشہد روانہ
شیعہ نیوز (لاہور) پاکستان سے ایران جانے کیلئے پی آئی اے نے سروس شروع کر دی۔ پہلی پرواز 92 مسافروں کو لے کر لاہور سے روانہ ہو گئی۔ ایران جانے کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن سات سال بعد دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ لاہور سے بانوے مسافروں کو لے کر پہلی پرواز کوئٹہ روانہ ہو گئی جو وہاں سے مزید 26 مسافروں کو لے کر ایران کے شہر مشہد جائے گی۔ پی آئی اے کی پرواز ہفتے میں دو دن ہفتے اور منگل کے روز لاہور سے مشہد جایا کرے گی۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی آئی اے سہیل یعقوب نے پرواز کی روانگی کے موقع پر کہا کہ ایران جانے کیلئے پروازوں کا یہ سلسلہ وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔ سروس شروع کرنے کا مقصد زائرین کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔