دنیا
نئے سال کی ابتدا سے اب تک 13 صیہونی فوجی اور آبادکار ہلاک
شیعہ نیوز: صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، سن 2025 کی ابتدا سے اب تک غزہ اور غرب اردن میں 13 صیہونی فوجی اور آبادکار ہلاک ہوچکے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ ہفتے 11 صیہونی فوجی موت کے گھاٹ اتارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : فرانس میں 2 ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں، پچاس افرد ہوئے زخمی
صیہونی صدر اسحاق ہرٹزوگ نے ایک بیان جاری کیا جس میں ان ہلاکتوں کو دردناک اور جنگ کی بھاری قیمت قرار دیا۔
صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ آویگڈر لیبرمین نے بھی صورت حال کو تشویشناک بتایا اور نیتن یاہو نے جن کا بیٹا جنگ سے دور امریکہ میں بیٹھا ہوا ہے، ان ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ہسپتالوں میں داخل اور قبرستانوں میں دفن ہونے والے فوجیوں اور حکومت اور فوج کے اعلان شدہ اعداد و شمار کے مابین بڑا اختلاف پایا جا تا ہے۔