چہلم انتظامات مکمل دفعہ 144 نافذ جلوسوں مجالس کی ما نیٹرنگ سکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)ڈ پٹی کمشنر ملتان نا در چٹھہ نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت پنجا ب کی ہد ایت پر ملکی صو رتحا ل کے پیش نظر شہدائے کربلاؑ کے چہلم پر سکیورٹی کے سخت انتظا ما ت کئے جا ئیں گے جبکہ دفعہ 144 کے تحت ڈ بل سو ار ی ،اسلحہ کی نمائش اور لائوڈ سپیکر سمیت عوامی اجتما ع پر پابند ی عا ئد ہو گی ۔ما تمی جلوسو ں اور مجا لس کی ریکا رڈنگ اور سی سی ٹی وی کیمر وں سے ما نیٹر نگ کی جا ئے گی ۔ڈ پٹی کمشنر اور سی پی او آفس میں کنٹرو ل رو م قا ئم کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر سی پی او سرفراز فلکی ،ممبران امن کمیٹی علی ر ضا گر دیز ی ،خالد محمو د ند یم ،مظہر گیلا نی ، فا رو ق خا ن سعید ی اورشفقت حسنین بھٹہ نے بھی خطا ب کیا ۔علاوہ ازیں سٹی ٹریفک پولیس نے جلوس روٹس کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا ۔ جس کے مطابق حسین آگاہی تا گھنٹہ گھر چوک ،گھنٹہ گھر چوک تاکچہری چوک ،گڑ منڈی ، چوک بازار ، اندرون حسین آگاہی اور اندرون بوہڑ گیٹ روڈ ٹریفک کیلئے بند رہیں گے جبکہ سول ڈیفنس نے بھی سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 200 رضا کار جلوس روٹس پر متعلقہ تھانوں کے ہمراہ سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے ۔ ملتان ، شجاع آباد اور جلالپور پیروالہ میں بم ڈسپوزل سکواڈ بھی ڈیوٹی دے گا ۔ قبل ازیں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن نے جلوس روٹس پر صفائی ، نکاسی آب کے مسائل حل کرنے اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لئے متعلقہ محکموں کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں ۔