پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی عائد

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے عشرہ محرم الحرام کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش، کالے شیشوں اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، لاؤڈ اسپیکر اور افغان مہاجرین کے شہر اور کینٹ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس ضمن میں جاری حکم نامے کے مطابق جلوس کی گزرگاہوں میں واقع بلند عمارتوں پر کھڑا ہونے، ماتمی جلوس کی گزرگاہوں میں قائم سرائے اور ہوٹلوں میں اجنبی افراد کے ٹھہرنے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اشتعال انگیز مواد کی تشہیر، شہر میں آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت، رینٹ کی گاڑیوں اور موٹرسائیکل کے کاروبار پر بھی پابندی ہوگی۔ مذکورہ پابندی کا اطلاق آج یکم محرم سے 10 محرم تک ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button