Uncategorized

سولہ 16 مئی، بیت المقدس پر قابض اسرائیل اور امریکی مظالم کو آشکار کرنے کا دن ہے، آئی ایس او

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنماء محمد رضا نے مرکزی سیکرٹریٹ میں یوم مردہ باد امریکہ کے حوالے ایک اہم اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن بیت المقدس پر قابض اسرائیل اور امریکی مظالم کو آشکار کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک اگر غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے تو اسرائیل کا ناپاک وجود عمل میں نہ لایا جاتا، ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام عالم اسلام امریکہ و اسرائیل کی سازشوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔ انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ تمام پاکستانی بالخصوص امامیہ نوجوان 16 مئی کو اسرائیل و امریکہ کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر کے مظلومین جہان بالخصوص فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کریں سامراجی قوتیں امریکہ و اسرائیل یہ چاہتے ہیں کہ مسلم امہ کو تقسیم کر دیں اور تفرقہ پیدا کریں تاکہ غاصب اسرائیل کا وجود قائم رہ سکے امریکہ و اسرائیل کا ایجنڈا مسلمانوں میں تفرقہ کو پھیلا کر تقسیم کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں تاکہ مسلمان حقیقی مسئلہ فلسطین کے حق میں آواز بلند نہ کر سکیں۔ محمد رضا کامزید کہنا تھا کہ اسرائیل کا وجود عرب ممالک کی بے حسی بد دیانتی کا نتیجہ ہے، جنہوں نے اپنے مفادات کی خاطر ان ناجائز ریاست کو عرب میں جگہ دی اور آج بھی اسرائیل مسلمانوں کی نسل کشی میں سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1948 سے آج تلک امریکہ اسرائیل کے ہر ظلم کی پشت پناہی کر رہا ہے، امریکی مظالم کو دنیا پر آشکار کرنے کیلئے 16 مئی کو امسال بھی آئی ایس او کے زیر اہتمام ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائے گی جس میں کالجز یونیورسٹیز کے ہزاروں طلباء شریک ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button