پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، 16 مارچ کو کالعدم سپاہ صحابہ اور حسینی فورس کے درمیان مسلح تصادم کا خدشہ

شیعہ نیوز (کراچی) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 16 مارچ کے روز کالعدم سپاہ صحابہ اور حسینی فورس کے درمیان مسلح تصادم کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ المعروف اہل سنت و الجماعت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ۱۶ مارچ کو کراچی میں مزار قائد سے متصل باغ جناح گراؤنڈ میں ’’ تحفظ اہل سنت کانفرنس ‘‘ منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس کی صدارت کالعدم تنظیم کے سربراہ احمد لدھیانوی کریں گے جبکہ اورنگزیب فاروقی بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ تحفظ اہل سنت کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں  کالعدم تنظیم کی جانب سے شہر بھر میں پوسٹرز لگائے جارہے ہیں۔ دوسری جانب حسینی فورس اور تحریک جانثاران پاکستان نے بھی مذکورہ مقام پر 16 مارچ کو ہی  ’’ تحفظ عاشقان رسول (ص) کانفرنس ‘‘ منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ شیعہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پروگرام کے کوآرڈینیٹر  اشتر رضوی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیم کو بانی پاکستان کے مزار پر جلسہ کی اجازت دینا سرزمین پاکستان کی حمیت کو بیچنے کے مترادف ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو قائد اعظم کو کافر اعظم قراردیتے تھے اور ان ہی بنائے ہوئے ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کے سعودی ایجنڈے پر کاربند ہیں، ہم ایسے عناصر کو بے نقاب کریں گے اور 16 مارچ کو مزار قائد سے متصل باغ جناح میں ’’ تحفظ عاشقان رسول (ص) کانفرنس منعقد کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button