پاکستانی شیعہ خبریں

پاک فضائیہ کے 19 شہید اہلکار مختلف شہروں سے تعلق رکھتے ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پشاور بڈھ بیر کیمپ پر حملے میں شہید پاک فضائیہ کے انیس اہلکاروں کا تعلق ملک کے مختلف حصوں سے ہے، شہداء کی تدفین اُن کے آبائی علاقوں میں کی جائے گی۔  ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق شہید جونیئر ٹیکنیشن طارق کا تعلق گاؤں مونچ تحصیل سے تھا، جونیئر ٹیکنیشن شان فیصل آباد کے رہائشی تھے، جونیئر ٹیکنیشن ثاقب گاؤں باراکی ضلع ٹانک کے رہنے والے ہیں، چیف ٹیکنیشن سردار کا تعلق گاؤں عثمان خیل ضلع بونیر سے ہے، چیف ٹیکنیشن منیر گاؤں کالاس تحصیل کھاریاں ضلع گجرات کے رہائشی تھے۔ سینئر ٹیکنیشن ندیم گلشن نوید کالونی میانوالی کے رہائشی ہیں، دیگر تیرہ کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button