پاکستانی شیعہ خبریں

مستونگ،کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 کسٹم اہلکار شھید 1 زخمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں موٹر سائیکل تکفیری دہشتگردوں نے کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کسٹم اہلکار شھید اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

زرائع کے مطابق کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں نے شمس آباد کے علاقے میں کسٹم کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو کسٹم اہلکار موقع پر ہی شھید ہوگئے تھے جبکہ ایک زخمی کسٹم اہلکار کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کا مستونگ کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشتگرد فائرنگ کے بعد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

خیال رہے کہ صوبے کی انتظامیہ نےکالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے خلاف آپریشنز اور کارروائیوں کا آغاز کررکھا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں کی تعداد میں تکفیری دہشتگردوں کو واصلِ جہنم اور گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جاچکا ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ صوبائی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروںنے متعدد مرتبہ اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی ‘را اور اسکے نمک خوار تکفیری دہشتگرد ملوث ہیں۔گذشتہ روز 23 اکتوبر کو ضلع گوادر میں بھی کالعدم لشکرِ جھنگوی کے موٹر سائیکل سواردہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 کوسٹ گارڈ اہلکار شھید اور دو شہری زخمی ہوگئے تھے۔14 اکتوبر 2016 کو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کالعدم سپاہِ صحابہ کے سفاک دہشتگردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 3 اہلکار شھید ہوگئے تھے۔گذشتہ ماہ 5 ستمبر کو بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 2 مختلف واقعات میں مسلح تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 سیکیورٹی اہلکار شھید ہوگئے تھے۔

اس سے قبل رواں برس 26 اگست کو کوئٹہ کے سریاب روڈ پر کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشت گردوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد شھید ہوگئے تھے۔اس سے ایک روز قبل 25 اگست کو بھی ضلع گوادر میں کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشت گردوں کے حملے میں 7 لیویز اہلکار شھید ہوگئے تھے۔29 جون 2016 کو بھی کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 3 اہکار موقع پر ہی شھید ہوگئے تھے جبکہ ایف سی کا چوتھا اہلکار بعدازاں ہسپتال میں دم توڑ گیاتھا۔اس سے قبل 28 جون 2016 کی شام کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے 2 مختلف حملوں میں پولیس کے 4 اہلکار شھید ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button