پاکستانی شیعہ خبریں

مردان، سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، کالعدم سپاہِ صحابہ کے 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 14 دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مردان میں پولیس اور خفیہ اداروں نے کالعدم تکفیری دہشتگردگروہوں کےخلاف آپریشن کے دوران 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 14 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرکے 2 خودکش جیکٹس، دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد کرکے دہشتگردی کی ایک بڑی کاروائی کو ناکام بنادیا۔

زرائع کے مطابق مردان پولیس اور خفیہ اداروں کی جانب سے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) ،لشکرِ جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن میں ایک اہم کامیابی حاصل ہوئے ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس اور خفیہ اداروں کی جانب سے سٹی سرکل اور اس کے ملحقہ علاقوں میںآپریشن کے دوران ایک مکان پر تکفیری دہشتگردوں کے گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپے کے دوران 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 14 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔پولیس زرائع مطابق گرفتار ہونے والے تکفیری دہشتگردوں کے قبضے سے 2جیکٹس کے علاوہ 3 دستی بم، 3 کلاشنکوف، 3 بندوقیں، ایک رائفل، 9 پستول، درجنوں کارتوس سمیت منشیات بھی برآمد کرلیں۔پولیس زرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے تکفیری دہشتگردوں کا تعلق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) سے ہے۔

واضع رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی ایماء پر خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے تکفیری دہشتگرد ساز فیکٹری(جامعہ حقانیہ) کے خطیر رقم کے اجراء کے بعد سے عمران خان کے نئے پاکستان کے دارلحکومت پشاور سمیت،ڈیرہ اسمٰعیل خان ،مردان،چارسدہ سمیت دیگر شہروں میں شیعہ مسلمانوں کے قتلِ عام سمیت خیبرپختونخواہ پولیس،پاک افواج،اور حساس اداروں کے اہلکاروں کے بڑی تعداد میں نشانہ بنائے جانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔اس قبل کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) ،لشکرِ جھنگوی،تحریکِ طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)،جماعت الاحرار کے دہشتگردوں کی جانب سے آرمی پبلک اسکول پشاور میںسینکڑوں معصوم بچوں سمیت باچا خان یونیورسٹی طلباء بھی دہشتگردی کا نشانہ بنے تھے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مردان میں تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے خودکش حملہ آوروں سمیت 14 دہشتگردوں کی گرفتاری کو کالعدم تکفیری دہشتگردگروہوں کے خلاف ایک اہم اور کامیاب کاروا ئی سمیت دہشتگرد کی خلاف جنگ میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button