Uncategorized

کراچی، کالعدم تحریک طالبان کے 2 تکفیری دہشتگرد اسلحہ سمیت گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے بلدیہ کے علاقے میں کارروائی کرکے دو تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے نام محمد ارسلان اور فہد عرف منا ہیں، جنہوں نے وزیرستان سے ٹریننگ حاصل کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں کا ایک ساتھی وزیرستان میں ڈرون حملے میں مارا جا چکا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button