Uncategorized

اوکاڑہ میں خاتون سمیت 2 دہشت گرد گرفتار، خودکش جیکٹس برآمد

شیعہ نیوز (اوکاڑہ) قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اوکاڑہ کے علاقے محبوب ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مار کر ایک عورت اور مرد دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے 3 خودکش جیکٹس اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ حساس ادارے نے دونوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان شہر میں اہم سرکاری تنصیبات اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ قبل ازیں لاہور کے علاقے بادامی باغ سے بھی ہفتہ کے روز دو دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ بادامی باغ سے پکڑے جانے والے دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ لاہور میں اہم شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ لاہور اور اوکاڑہ سے پکڑے جانے والے چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ بتایا جاتا ہے۔ چاروں ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس ان کی مدد کرنے اور انہیں رہائش فراہم کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کرئے گی اور یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ ان کو مالی سپورٹ کون فراہم کر رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button