پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، ایس ایس پی فاروق اعوان پر حملے میں ملوث 2 غیر ملکی دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان پر حملے میں ملوث 2 غیر ملکی دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے منگھو پیر سلطان آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایس ایس پی فاروق اعوان پر حملے میں ملوث 2 غیر ملکی دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی گئی۔ سی آئی ڈی پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق برما سے ہے جو کالعدم تحریک طالبان سے وابستہ ہیں جبکہ گرفتار دونوں دہشتگرد پہلے بھی دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار ہو چکے تھے اور حال ہی میں جیل سے رہا ہوئے تھے۔ سی آئی ڈی پولیس نے انکشاف کیا کہ فاروق اعوان پر حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی انہیں دہشتگردوں نے ہی تیار کی تھی تاہم دہشتگردوں نے بارودی مواد کہاں سے حاصل کیا اور انہیں تخریب کاری کے لئے کہاں سے ہدایات دی جا رہی ہیں اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ 25 ستمبر کو ڈیفنس میں سعودی ایمبیسی کے قریب ایس ایس پی فاروق اعوان کے اسکواڈ کو بارود سے بھری گاڑی سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم دھماکے کے نتیجے میں فاروق اعوان معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button