پاکستانی شیعہ خبریں
کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد عدالت میں پیش، 90 دن کیلئے رینجرز کے حوالے
شیعہ نیوز (کراچی) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گردوں کی 90 دن تک نظربندی کی رینجرز کی درخواست منظور کرلی۔
رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ دونون دہشت گردوں کو ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران رینجرز نے سچل تھانے کی حدود سے گرفتار کیا تھا۔ رینجرز نے آج کالعدم شدت پسند جماعت کے دہشت گردوں محمد احمد اللہ اور شاکراللہ کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا اور ملزمان کی نظر بندی کی درخواست کی تھی جسے اے ٹی سی عدالت نے منظور کر لیا۔ ملزمان سگے بھائی ہیں اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈرز ہیں۔