لوئر دیر، چکدرہ سے 2009 بم حملوں کا ماسٹر مائنڈ تکفیری دہشتگرد صالح محمد گرفتار
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی)نے لوئر دیر کے علاقے چکدرہ بازار میں کارروائی کرتے ہوئے بم حملوں اور ڈاکٹرز کے اغوا میں ملوث خطرناک تکفیری دہشتگرد صالح محمد کو گرفتار کرلیا ہے۔
زرائع کے مطابق تکفیری دہشتگرد صالح محمد کا تعلق کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) پشاور سے ہے ۔اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر چکدرہ بازار میں کارروائی کی، جس میں کالعدم سپاہِ صحابہ پشاور کے انتہائی مطلوب خطرناک تکفیری دہشتگرد کی گرفتاری عمل میں آئی۔ دہشتگرد صالح محمد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگرد صالح محمد 2009ء میں پشاور اور خیبرپختونخواہ کے دیگر شہروں میں ہونے والے بم حملوں،فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور ڈاکٹرز کو اغواء کرنے کی کاروائیوں میں ملوث ہے، تاہم اسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔