پاکستانی شیعہ خبریں

بحرین میں عوامی تحریک کو کچلنے میں پاکستانیوں کی شرکت پر برادر ملک ایران کو شدید تحفظات اور پاکستان سے احتجاج

images_19بحرین میں جمہوریت کے حق میں احتجاج کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے پاکستانی آرمی کے ریٹائرڈ افسران کی بحرین افواج میں بھرتی پر ایران نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین افواج کیلئے پاکستان سے بھرتی نہ رکی تو پاک ایران سفارتی تعلقات متاثر ہوں گے۔ تاہم پاکستانی فیصلہ سازوں نے ایرانی تنبیہ نظرانداز کرتے ہوئے بھرتی کا عمل جاری رکھا ہے۔ فوجی فاؤنڈیشن کی ذیلی تنظیم فوجی سکیورٹی سروسز لمیٹڈ پاکستانی آرمی، ایئر فورس اور نیوی کے ریٹائرڈ افسران کو ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کررہی ہے جن کو سعودی عرب اور بحرین میں بھاری معاوضوں پر تعینات کیا جارہا ہے۔ فوجی فاؤنڈیشن کے ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ میں سیاسی افراتفری کے تناظر میں تازہ بھرتی کے 90 فیصد سے زائد افراد کو بحرین میں تعینات کیا جارہا ہے جو بحرین نیشنل گارڈ میں خدمات سرانجام دیں گے۔ ہزاروں ایکس سروس مین پہلے ہی بحرین میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اسلام آباد کے سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ بہروز کمال وندی نے تہران میں پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ ڈاکٹر امان رشید کو بلواتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو مطلع کیا جائے کہ پاکستان سے بحرینی پولیس اور فوج میں شمولیت کیلئے بھرتی پر ایران کو شدید تحفظات ہیں۔ صرف مارچ 2011ء میں 1000 افراد کو بھرتی کی گیا۔ آئندہ چند ہفتوں میں مزید 1500

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button