پاکستانی شیعہ خبریں
سپاہ یزید کے دہشت گردوں کے ہاتھوںدو شیعہ شہید

شیعت نیوز کے نمائندہ کے مطابق حیدر علی کو وہابی ناصبی دہشت گردوں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے ربر کے کارخانے کو بند کر کے گھر جانے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظا ر میں بس اسٹاپ پر کھڑے تھے۔ ان کو سر اور سینے پر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ شہید حیدر علی کا تعلق ماتمی انجمن در بتول سے تھا، ان کی نماز جنازہ بدھ کے روز بعد نماز ظہرین مسجد و امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی میں ادا کی جائیگی۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے گلستان جوھر کے رہایشی شیعہ نوجوان بشارات علی کو بھی منگل اوربدھ کی درمیانی شب کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکرجھنگوی کے ناصبی درندہ صفت دہشت گردوں نے فاءرنگ کا نشانہ بناتے ہوے شہید کردیا۔