پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی:شیعہ علماء کونسل کا مرکزی القدس ریلی میں شمولیت کا اعلان

ذرائع کاکہنا ہے کہ شیعہ علماء کونسل اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستانکے ذمہ داروںکے درمیان ایک اہم اجلاس بدھ کی شب کو متوقع ہے جس میں ریلی کے انعقاد اور شیعہ علماء کونسل کی شمولیت کے عنوان سے فارمولا طے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مرکزی القدس ریلی کا اہتمام آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے کیا جاتا ہے جس کا آغاز نمائش چورنگی سے ہوتا ہے جو کہ آئی ایس او کے ذیلی ادارے تحریک آزادی القدس کے عنوان سے منعقد کی جاتی ہے۔
دورسی جانب آئی ایس او کے رہنماؤں نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی کی جانب سے اتحاد کی جانب اٹھائے گئے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے کہ جس میں انہوںنے شیعہ علما ء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی ریلی کو آئی ایس او کی ریلی میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔