پاکستانی شیعہ خبریں

گلگت:ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ناصر حسین شہید

shaheedگلگت کے علاقے ناپور میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے یزیدی ناصبی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ایک شیعہ ناصر حسین کو شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق گلگت کے علاقے ناپور میں منگل کی شام پانچ بجے کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی یزیدی درندوں نے فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے ناصر حسین ولد خداداد کو شہید کر دیا ہے۔
عینی شاہدین کاکہناہے کہ شہید ناصر حسین کو ناصبی وہابی دہشت گردوں نے اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ کام سے فراغت کے بعد گھر کے لئے جا رہے تھے،ناصبی یذیدی دہشت گردوں نے شہید کے جسم پر متعدد گولیاں برسائیں جس کے سبب ان کی موقع پر شہادت واقع ہو گئی ۔
سانحہ کے بعد شہید کے جسد خاکی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لے جایا گیا جس کے بعد تجہیز و تکفین کے لئے ان کے مقامی علاقے لے جایا جائے گا ۔
شہید کی نماز جنازہ کل صبح بروز بدھ صبح دس بجے جامع مسجد امامیہ مین ادا کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button