پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ سید ضیاءالدین رضوی کے مشن کیلئے سب کچھ قربان کر دیا جائیگا، علامہ راحت الحسینی

agha zia udinامپھری میں شہید کی رہائشگاہ پر انکی ساتویں برسی کے اجتماع سے خطاب میں گلگت کے امام جمعہ و جماعت کا کہنا تھا کہ اپنی مخصوص سوچ کو پروان چڑھانے والے عناصر آج گلگت کے عوام کو دہشتگردی کی آگ میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
شہید مظلوم علامہ سید ضیاءالدین رضوی کی ساتویں برسی کے مناسبت سے ایک تعزیتی اجتماع، رضاکااران حسینی امپھری اور جے ایس او امپھری یونٹ کے زیراہتمام رہائش گاہ شہید رضوی امپھری میں منعقد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں مومینن نے شرکت کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہا کہ شہید سید ضیاءالدین رضوی کے مشن کیلئے تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا جائیگا۔ آج 7 سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود آغا شہید سید ضیاء الدین رضوی کے قتل میں ملوث افراد جن کے خلاف FIR کٹوائی گئی ہے، کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نصاب تعلیم کے مسئلے کو بھی حل نہیں کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے عوام میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ بعض عناصر جنہوں نے اپنی مخصوص سوچ کو پروان چڑھانے کیلئے ملک عزیز 
پاکستان میں دہشتگردی کا بازار گرم کرتے ہوئے ہزاروں بے گناہ افراد کو خودکش حملوں کے ذریعے دہشتگردی کا نشانہ بنایا، وہی عناصر آج گلگت کے عوام کو دہشتگردی کی آگ میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ان سازشوں سے واقف ہیں اور انہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button