پاکستانی شیعہ خبریں

اگر ملت جعفریہ کے نوجوانوں کا قتل عام نا روکا گیا تو شہر کراچی میں امن کی ضمانت نہیں دے سکتے علماء کا مشترکہ بیان

shiitenews allamaabbaskumaiاگر ملت جعفریہ کے نوجوانوں کا قتل عام نا روکا گیا تو شہر کراچی میں امن کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ،کوئٹہ دہشت گردی میں شہید ہونے والے6شیعہ عمائدین اور کراچی ٹارگٹ کلنگ میں شہیدہونے والے محمد طاہر جعفری کی

شہادت پر شدید مذمت کرتے ہیں۔ ملت جعفریہ کی نسل کشی کے خلاف آزاد عدلیہ کا کرادار غیر منصفانہ ہے۔
علامہ عباس کمیلی،علامہ حسن ظفر نقوی ، مولانا حسین مسعودی،مولانا منور نقوی،علامہ باقر زیدی،و دیگر شیعہ رہنماؤں کاکوئٹہ اور کراچی دہشت گردی میں شہید ہونے والے شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مشترکہ مذمتی بیان۔
کراچی (پ۔ر)اگر ملت جعفریہ کے نوجوانوں کا قتل عام نا روکا گیا تو شہر کراچی میں امن کی ضمانت نہیں دے سکتے۔اپنے نوجوانوں کے جنازے اب نہیں اُٹھا سکتے ،حکومت دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں نا کام ہو چکی ہے بلکہ دہشت گردوں کی سر پر ست بنی ہوئی ہے ،اگر طاقت کی زبان ہی سمجھی جاتی ہے تو پھر ہم بھی طاقت دیکھانے پر مجبور ہیں ، ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ،کوئٹہ دہشت گردی میں شہید ہونے والے6شیعہ عمائدین اور کراچی ٹارگٹ کلنگ میں شہیدہونے والے محمد طاہر جعفری کی شہادت پر شدید مذمت کرتے ہیں۔آزاد عدلیہ کا کرادار ملت جعفریہ کی نسل کشی کے خلاف غیر منصفانہ ہے۔ان خیالات کا اظہارکوئٹہ دہشت گردی میں شہید ہونے والے 6شیعہ عمائدین اور گزشتہ شب کراچی میں ناظم آباد میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ کے نتیجہ میں شہید ہونے والے ماتمی انجمن گلدستہ حیدری کے نوحہ خواں طاہر جعفری کی جلوس جنازہ میں شیعہ ر ہنماؤں نے اپنے خطاب میں کیا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سیاسی بنیاد پر قتل ہونے والے کارکنوں پر تو پورے صوبہ میں جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ اپنے عروج پر ہوتا ہے اور حکومتی اتحادی جماعتیں خود حکومتی نااہلی کے خلاف احتجاج کر کے شہر کراچی میں ہڑتال جیسی صورتحال پیدا کر دیتی ہیں ،ہمیں بھی قانون کو ہاتھ میں لینے پر مجبور نہیں کیا جائے ، اگر حکومتی اتحادیوں کی روش ہم نے بھی اپنا لی تو شہر کراچی کا امن و امان قائم نہیں رہ سکتا ،ملکی استحکام اور امن کی خاطر ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری سمجھا جا رہا ہے،حکومت فوری طور پر شہید طاہر جعفری اوربشارت زیدی کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں ، کراچی سینٹرل جیل کے سپر نٹنڈ نٹ اور شہید قلندر بخش جا گیرانی کے قتل میں ملوث سکھر جیل کے سپر نٹنڈ نٹ کو گرفتار کرے وگرنہ نتائج کی ذمہ داری حکومت سندھ پر ہوگی ،اب کراچی کی شاہراہوں اور مساجد کے بعدجیلیں بھی ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کیلئے قتل گاہ بن گئی ہیں اور ان دہشت گردوں کوسکیورٹی اداروں میں موجوداہلکاروں کی سر پر ستی حاصل ہے ۔
رہماؤں کا کہنا تھا کہ ہم حسینی فکر کے ماننے والے ہیں اور 14سو برس سے لبیک یا حسین کا نعرہ بلند کرتے ہوئے امن و مان کا پیغام دے رہے ہیں اور ان یزیدوں کا قلعہ قمع کر نا جانتے ہیں آزاد عدلیہ کے نام پر سو موٹو لینے والے چیف جسٹس کو، کو ہستان ،بلوچستان ،سندھ،سر حد میں شیعہ عمائدین کی نسل کشینظر نہیںآتی، گزشتہ کئی دہائیوں سے با لخصوص بلوچستان میں شیعہ عمائدین کی ٹار گٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اس کے بر عکس تھپڑوں پر سو موٹو لینے والے محترم جناب چیف جسٹس کو انسانی جانیں دکھائی نہیں دیتیں آخر کیوں ،جبکہ پنجاب حکومتمیں موجود نمائندے بیک ڈور سے دہشت گردوں کوسیا سی بنیادوں پر رہاکر رہیہیں اور پورے ملک میں ان کا ٹیٹ ورک اسی بنیاد پر قائم ہو رہا ہے کہ یہ ملک دشمن عناصر دہشت گردی کریں اور ان کو گرفتار نہ کیا جائے اور اگر کوئی گر فتاری عمل میں آجاتی ہے تو اُسے یہ نا نہاد عدل فروش سیاسی دباؤ میں آکررہا کر دیتے ہیں جو اس ملک کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے ،رہنماؤں نے حکومت کو متنبہ کیا کے اگر کوئٹہ ،کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بند نہیں ہوا تو ہم اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں اور حکومت سے مفا ہمتی سلسلہ کومنقطع کر دیا جائے گا۔
دریں اثناء گزشتہ شب کراچی دہشت گردی ، ٹا رگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے 28 سالہ محمد طاہر جعفری و لدحسن جعفری کی نماز جنازہ امام بار گاہ شاہِ کر بلا رضویہ سو ئٹی گولی مار میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے علماء ،زاکرین ،ماتمی انجمنوں و یگر عمائدین نے ہزاروں کی تعداد میں شر کت کی جنہوں نے لبیک یا حسین ؑ کے جھندے اُٹھائے ہوئے تھے اور انہوں نے لبیک یاحسین ؑ ،شہادت سعادت،دہشت گردی مردہ باد،یہ کس کا لہو یہ کون مرا بد معاش حکومت بول ذرا، کے نعرے لگاتے ہوئے جعفریہ کالونی کھجی گراؤنڈ قبر ستان میں شہید کی تد فین کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button