پاکستانی شیعہ خبریں

آغا راحت الحسینی اور علامہ نیئر کی گرفتاری کے احکامات فوری طور پر واپس لیے جائیں، اعجاز بہشتی

ejaz-behsti ایم ڈبلیو ایم شعبہ نوجوانان کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ علاقے کے لائق اور پڑھے لکھے اور روشن مستقبل کی نوید، بے گناہ جوانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے اور جامع مسجد کی سیل کو ختم کیا جائے اور اللہ کے گھر میں اللہ کے بندوں کو عبادت کرنے دی جائے۔
 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور جوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ حکومت وقت گلگت و بلتستان میں ملت تشیع کو پیش آنے والے سنگین حالات کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے اور علامہ آغا رحت حسین الحسینی اور علامہ نیئر عباس مصطفوی جیسے علاقہ کے عوام کا درد رکھنے والے اور امن وامان کے لیے ہر قسم کی قربانیاں پیش کرنے والے درست اسلام کے ترجمانوں کی گرفتاری کے احکامات فوری طور پر واپس لے۔ علاقے کے لائق اور پڑھے لکھے اور روشن مستقبل کی نوید بے گناہ جوانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے اور جامع مسجد کی سیل کو ختم کیا جائے اور اللہ کے گھر میں اللہ کے بندوں کو عبادت کرنے دی جائے۔ ورنہ حکومت غیر منصفانہ اور ظالمانہ اقدامات سے تنگ عوام کے شدید ردعمل کے لیے تیار رہے۔ وہ پاکیزہ جذبات رکھنے والی عوام جو اپنے ملک و ملت کے لیے ہر طرح کی قربانیاں دیتے آئے ہیں، اور دے رہے ہیں اگر انتظامیہ کی اس بے حسی کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے تو نہ صرف حکمرانوں کی بلکہ اس طرز کے نظام حکومت کی بھی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، کیونکہ ظلم و بربریت کا حد سے بڑھ جانا ہی اس کو ختم کر دیا کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button