پاکستانی شیعہ خبریں

دو وکلاء باپ صلاح الدین جعفری اور بیٹا علی جعفری کے قاتل میڈیا کے سامنے پیش۔

shia-lower-killing-inpakistپاکستان کے نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام جیو ایف آئی آر میں مورخہ 24 مارچ کو کراچی کے علاقے ملیر سوسائٹی میں زر خرید دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایک ہی گھر کے دو وکلا باپ صلاح الدین جعفری اور بیٹا علی جعفری کے قاتلوں کو دکھایا گیا ہ ے۔

دونوں قاتلوں کا کا نام عارف اور محسن بتایا گیا ہے، درندہ صفت زر خرید دہشتگردوں کا کہنا تھا کہ ہمارا تعلق لیاری گینگ وار فدا حسین گروپ سے ہے، اُنھوں نے مزید بتایا کہ فدا حسین کے کہنے پر ہم نے دونوں وکلا کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا۔ دہشتگرد عارف کا کہنا تھا کہ فدا حسین ایک پروفیشنل قاتل ہے جس نے شہید صلاح الدین جعفری اور شہید علی جعفری کو قتل کرنے کے لیے 20 لاکھ روپے وصول کی۔ جبکہ مجھے(قاتل عارف) 20 ہزار روپے دیے گئے جس کہ ساتھ ساتھ 25 گرام نشہ آور اشیاء بھی دی گئی تھی۔ دوسرے ملزم محسن کا کہنا تھا میں نے 10 ہزار روپے وصول کیے۔

قاتلوں کو گرفتار کرنے کے باوجود بھی پولیس پسِ پشت دہشتگردوں کو پکرنے میں ناکام رہی ہے۔ قاتل عارف اور قاتل محسن کی گرفتاری کے بعد بھی پولیس یہ جانے میں ناکام رہی کہ فدا حسین عُرف فدو نے 20 لاکھ روپے کس شخص یا کس تنظیم سے وصول کیے؟

سعودی ریال پر پاکستانی اداروں پر مُسلط افسران شیعہ دشمنی کی کاروائیوں پر پیش پیش نظر آتے ہے۔ زرائع اور اس سے قبل کے تمام واقعات بتاتے ہے کہ وہابی ملک سعودی عرب کے یزیدی حکمران پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قاتلوں(سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی، طالبان) کو قوت اور دولت فراہم کرتے ہے۔ پاکستانی ایجنسیاں بار بار بتاچُکی ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں موجود فرقہ وارانہ تنظیموں کو پیسہ فراہم کرتا ہے مگر اس کاروائی کے بعد لگتا ہے کہ سعودی ریال خور خوفزدہ ہوگئے ہے جبھی گینگ وار کے ہاتھوں شیعہ مسلمانوں کو فرقے کی بنیاد پر اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنارہے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button