پاکستانی شیعہ خبریں

کالعدم جماعت نے ثابت کر دیا کہ وہ گستاخان رسول (ص) کے حامی ہیں، سید ابو ذر غفاری

protestpakحُرمت رسول اللہ ص کیلئے نکالی جانے والی مدرسہ رسول اعظم ایبٹ آباد کی پُر امن ریلی کو کالعدم دہشت گرد جماعت کے شرپسندوں نے روکنے کی کوشش کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھی گستاخان رسول (ص) کے حامی اور جو لوگ عشق رسول (ص) میں نکلے انکے یہ لوگ مخالف ہیں ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ہزارہ ڈویژن کے صدر برادر سید ابو ذر غفاری نے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگ امریکی قونصلیٹ پر پرچم اسلام لگانے والے شجاع فرزندان اسلام ہیں نہ کہ شرپسندوں کی طرح مال غنیمت عوام کا مال لوٹنے والے جو گزشتہ دنوں سب پر واضح ہو چکا ہے اور انتظامیہ کی شرپسندوں کی پشت پناہی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ خود فساد کروانا چاہتی ہے، جس طرح کراچی اور اسلام آباد میں یوم عشق رسول اللہ ص میں کالعدم جماعت نے لوٹ مار کی کل کی ریلی میں بھی کالعدم جماعت فساد کر کے امن و امان کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی املاک بینک وغیرہ لوٹنے کے درپے تھے مگر انکی یہ سازش ملت جعفریہ کے بابصیرت علمائے کرام نے خاک میں ملا دی۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی پی او کو فی الفور تبدیل کیا جائے اور جن شرپسندوں نے حرمت رسول اللہ ص ریلی کو نشانہ بنانے اور تفرقہ بازی پھیلانے کی کوشش کی ہے ان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button