پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان اور کراچی میں دہشتگردوں کیخلاف فوری فوجی آپریشن کیا جائے، علامہ امین شہیدی

ameen shaeediمجلس وحدت مسلمین پاکستان نے مستونگ میں زائرین کی بسوں پر ہونے والے خودکش حملے پر تین روزہ سوگ اور جمعہ کے روز ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے، یہ اعلان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین، علامہ حیدر علی جوادی، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدلخالق اسدی، بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی، سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی اور آئی ایس او کے مرکزی صدر اطہر عمران بھی موجود تھے۔

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ سانحہ مستونگ دہشت گردی اور بربریت کی بدترین مثال ہے، جس میں 35 زائرین شہید اور متعدد زخمی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران مذمتی بیان جاری کرنے پر اکتفا کر رہے ہیں، جبکہ دہشتگرد آئے روز معصوم بےگناہ شہریوں کا خون بہا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلٰی بلوچستان کو ان کارروائیوں میں براہ راست ملوث سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وفاقی حکومت اور سکیورٹی کے ذمہ دار تمام اداروں کو ان کارروائیوں کا اصل ذمہ دار سمجھتی ہے، اگر دہشت گرد عناصر کے خلاف موثر اور سنجیدہ کارروائی کی جاتی اور دہشت گردی کے مراکز کو نشانہ بنایا جاتا تو یہ صورت حال سامنے نہ آتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت سے لے کر کوئٹہ تک اور پارا چنار سے لے کر کراچی تک آئے روز ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان اور کراچی میں فوری طور پر دہشت گرد عناصر کے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے۔ جب تک دہشت گردی کے اڈوں کے خلاف فوجی آپریشن نہیں کیا جائے گا، یہ سلسلہ بند نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین پاکستان سانحہ مستونگ کے حوالے سے آئندہ تین روز ملک بھر میں سوگ کا اعلان کرتی ہے اور آئندہ آنے والے جمعہ کو اس المناک سانحہ کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، اگر ہمارے پرامن احتجاجی مظاہروں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے وضاحت کی کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان فوج کو دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کی دعوت دے رہی ہے، تاہم ملکی سیاست میں فوج کی مداخلت کی نفی کرتی ہے۔

علامہ امین شہیدی نے بتایا کہ 13 جنوری کو لیاقت باغ راولپنڈی میں عشرہ محرم کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کے چہلم کا اجتماع منعقد ہوگا، یہ اجتماع راولپنڈی اور اسلام آباد کی ضلعی تنظیموں کی زیر نگرانی منعقد ہوگا، اس میں شہداء کر خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائیگا، نیز آئندہ کا لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button