پاکستانی شیعہ خبریں

آئندہ انتخابات کیلئے شیعہ علماء کونسل اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے

suc flaqشیعہ علماء کونسل اور پیپلز پارٹی کے درمیان انتخابات کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں۔ باخبر ذرائع نے "اسلام ٹائمز” کو بتایا ہے کہ گیارہ مئی کے انتخابات کے حوالے سے ایس یو سی اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری مذکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل سندھ میں اپنے تمام امیدوار پیپلز پارٹی کے حق میں بٹھا دے گی اور مکمل سپورٹ کریگی جبکہ جھنگ کے حلقہ این اے 89 پر مشروط حمایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیعہ علماء کونسل نے پیپلز پارٹی کے امیدوار طارق گیلانی کے حوالے سے فریال تالپور سے کہا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی سنی تحریک، دعوت اسلامی اور پیر آف گولڑہ شریف کی حمایت حاصل کر لیتی ہے تو شیعہ علماء کونسل طارق گیلانی کی حمایت کریگی، بصورت دیگر مسلم لیگ نون کے ٹکٹ ہولڈر شیخ وقاص اکرم کے والد اکرم شیخ کی حمایت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آنے کی صورت میں شیعہ علماء کونسل کو چاروں صوبوں میں ایک ایک ایڈوائزر دینے اور سینٹ میں نمائندگی دینے کا تحریری وعدہ کیا ہے۔ دوسری طرف شیعہ علماء کونسل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ سیاسی معاملات کے حوالے سے فارمولا تو طے پا گیا ہے لیکن ابھی اسے تحریری شکل میں لانے اور دونوں پارٹیوں کی طرف سے اس پر دستخط ہونا باقی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button