پاکستانی شیعہ خبریں

?عاشورہ کے جلوس پرحملہ عزاداری کومحدودکرنے کی سازش

bodies

یزیدیوں کے خون آشام پنجوں نے ایک بارپھر حسینی سوگواروں کوپاکستان کے شہرکراچی میں عین عاشورہ کے جلوس میں خاک وخون میں غلطاں کردیا ۔عاشورہ کے دن ایک اورعاشورہ اس وقت رونماہوا جب دنیا کے گوشہ وکنارکی طرح کراچی میں بھی بڑی تعداد میں عزاداران مظلوم کربلا کائنات کی ان عظیم ہستیوں کا غم

 منارہے تھے اورانھیں ان کی دلیری وشجاعت پرخراج عقیدت پیش کررہے تھے جنھوں نے سن اکسٹھ ہجری میں ظلم وبربریت کے سمبل یزید پلید اوراس کے جیرہ خواروں کوذلیل ورسواکرنے کے ساتھ ساتھ ہردورکے یزیدیوں کویہ پیغام دے دیا تھا کہ ظلم پھر ظلم ہے ابھرے گا تومٹ جائے گا خون پھر خون ہے ٹپکے گا توجم جائے گا ۔کربلامیں امام حسین علیہ السلام اوران کے بہترساتھیوں نے اپنی عظیم قربانیوں کے ذریعہ ہردورکی سامراجی طاقتوں کویہ بتادیا کہ ظلم اوربربریت سے نہ تولوگوں پرحکومت کی جاسکتی ہے اورنہ ہی یہ حکومت کے دوام کا باعث بن سکتی ہے ۔ جن عظیم ہستیوں نے اپنی قربانیوں کے ذریعہ انسانیت پرلگنے والے بدنماداغ کودھودیا تھا انہی کی یاد اوران کا غم منانےوالوں پروقت کے یزیدیوں نے دہشت گردانہ حملہ کرکے ایک بارپھر انسانیت کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی مگرامریکہ اسرائیل اوردشمنان اسلام کےان یزید صفت درندوں کوشایداس بات کا علم نہيں ہے کہ انسانیت پرحملے کرنے سے انسانیت کبھی بھی فنانہيں ہوگی کیونکہ اس کوامام عالیمقام نے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے محفوظ بنادیاہے ۔آج پوری دنیا میں امام حسین اوران کے ساتھیوں کا جوغم منایا جارہاہے یہ اس بات کامنہ بولتا ثبوت ہے کہ انسانیت آج بھی زندہ وپايندہ ہے اورانسانیت کے دشمن اپنی اس طرح کی دہشت گردانہ کاروائیوں سے حقانیت اورانسانیت کا چراغ کبھی بھی گل نہيں کرسکيں گے ۔ پاکستان میں عزاداران مظلوم کربلاپرحملہ کوئی نئی بات نہيں ہے مگرجس طرح سے اس دورمیں منظم طریقے سے جلوس ہائے عزااورمجالس وامامبارگاہوں پرحملے ہورہے ہيں اس سے کم ازکم یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ آج وہابی تکفیری سعودی وسلفی شکلوں کے یزیدیوں کے ساتھ ساتھ امریکی صہیونی اورسامراجی یزیدی ٹولے مقدسات اسلام کے خلاف ایک ہوگئے ہيں چنانچہ ایک طرف جہاں پاکستان میں طالبان کی شکل میں وہابی عناصرعزاداروں پرحملہ کررہے ہيں وہیں عراق میں تکفیری وسلفی یزیدی مقدس مقامات کواپنی دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں جبکہ امریکہ صہیونی اورسعودی فوج شمالی یمن میں امام حسین کے چاہنےوالوں کا قتل عام کرنےمیں لگے ہوئے ہيں اوران تمام اقدامات کا مقصد اسلام اورمسلمانوں کوکمزورکرکے اسلامی اورانسانی اقدارکومٹانا ہے مگرجس طرح سے آج جلوس جنازہ میں مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنےوالے عمائدین نے بھرپورطریقے سے شرکت کی اس سے ایک بارپھرسامراجی قوتوں کواپنے ناپاک مقصدکے حصول میں مایوسی ہوئی ہوگی ۔ اس درمیان جہاں پاکستان کے مسلمانوں میں اس بات کولے کرشدید غم وغصہ پایا جارہا ہے کہ دہشت گردوں نے عاشورہ کے تقدس کوپائمال کیا وہيں وزیرداخلہ رحمن ملک کے اس بیان پربھی لوگ شدید برہم دکھائی دے رہے ہيں جنھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں عزاداری سید الشہداء کومحدودکرناہوگا ۔ آج جلوس جنازہ میں مقررین اورشرکاء نے ان کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جوعزاداری گذشتہ چودہ صدیوں سے جاری ہے وہ آئندہ بھی پوری شان وشوکت سے جاری رہے گی اوراس راہ میں حائل رکاوٹوں کوپوری قوت کے ساتھ نابود کردیا جائے گا

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button