کراچی:شیعہ علما کونسل کا احتجاجی مظاہرہ
شیعہ علما کونسل سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ جنداللہ کے گرفتار کارکن اصلی مجرم نہیں ، انھوں نے سی سی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ اصل مجرموں کو گرفتار کیا جائے۔ کراچی کے علاقے کھارادر میں واقع جامع مسجد خوجہ شیعہ اثنا عشری کے باہر بعد نماز جمعہ شیعہ علما کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا ناظر عباس تقوی کی قیادت میں محرم الحرام کے جلوس میں بم دھماکے کے بعد عزادران کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے عزادران کو فوری رہا کرنے اور،محرم الحرام کے جلوس میں دھماکے میں ملوث اصلی مجرمان کو فوری طور پر گرفتار ی مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھاہمارے عدالتی کمیشن کے مطالبے پر تاحال حکومت نے کوئی عمل درآمد نہیں کیا ہے۔اس موقع پر اتوار31 جنوری کو نمائش سے پریس کلب تک عزادران کی گرفتاری اور محرم الحرام میں جاں بحق ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان کیاگیا۔