پاکستانی شیعہ خبریں
بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور تحفظ عزاداری کے سلسلے میں قومی کانفرنس

یہ کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوگی جلد ہی اسکی زیلی کمیٹی کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کے اسی فیصلے کے تحت آج اس کانفرنس کی کیمیٹی کے سربراہ علامہ سید حسنین گردیزی کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی اور ضلعی افراد نے شرکت کی اور کانفرنس کو عملی شکل دینے کے لئے زیلی کیمٹیوں کی تشکیل کے ساتھ ساتھ اہم امور پر مشاورت کی گئی اس قومی کانفرنس میں ملک بھر سے اہم مذہبی ،سیاسی،سماجی شخصیات خاص کر علمائے کرام کے علاوہ عزاداری اور ماتمی داری نواسہ رسول ص کی انجمنوں، اور دستہ جات کے سربراہوں کو دعوت دی جائے گی اس کے علاوہ ملک میں موجود تمام تنظیموں کے سربراہوں اور شخصیات کو بھی دعوت دی جائے گی