پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی:عاشورہ پر دہشتگردی کی کوشش ناکام،طالبان دہشتگرد گرفتار
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤ ن میں پولیس نے ایک کامیسب کاروایی انجام دے کر کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکرجھنگوی سمیت کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے خطر ناک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت حاجی رمضان کے نام سے ہوئی ہے،ملزم کے قبضہ سے 10 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا اور ملزم یوم عاشور کے مرکزی جلوس پر حملہ کرنا چاہتا تھا
سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رکن کو گرفتار کرتے ہوئے عاشور کے موقع پر کراچی میں دہشت گردی کی کاروائی ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت حاجی رمضان کے نام سے ہوئی ہے جو اورنگی ٹاون کا رہائشی ہے جسے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے گرفتار کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ملزم کے قبضہ سے 10 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا اور ملزم یوم عاشور کے مرکزی جلوس پر حملہ کر نا چاہتا تھا۔فیاض خان نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے دستی بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق قبائلی علاقے مہمند ایجنسی ہے۔
محرم میں ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی
آج نیوز کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا ہے کہ نو اور دس محرم پر ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی لالہ فضل الرحمان نے کہا کہ محرم پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بیس واٹر ٹینکرز،بیس فائر ٹینڈرز،پانچ ایمنولینسز،اسٹریٹ لائٹس درست کرنے والی سات گاڑیاں رینجرز کے حوالے کی گئی ہیں۔جبکہ امام بارگاہوں کی طرف جانے والے تمام راستوں پر سیمنٹ کی رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔جس سے ہر قسم کی ٹریفک کا امام بارگاہ کی طرف جانا ناممکن ہو گیا ہے۔
ماخذ:جنگ نیوز