پاکستانی شیعہ خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان:ایک اور شیعہ پروفیسر شہید

عینی شاہدین کے مطابق ناصبی دہشتگردوں نے شہید اشفاق حسین پر حملہ منگل کی صبح 9بجے اس وقت کیا جب وہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے اسکول کے لئے جا رہے تھے،شہید ہر حملہ ملتان روڈ پر کیا گیا،شہید کے جسم اور سر میں گولیاں لگی ہیں جس کے سبب ان کی شہادت واقع ہوئی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز تقریباً 18گھنٹے قبل ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ایک شیعہ پروفیسر منیر حسین جو کہ گومل یونیورسٹی میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا تھا۔