پاکستانی شیعہ خبریں

شیعہ ایکشن کمیٹی اور پاسبان عزاء کیجانب سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماﺅں اور کارکنان کی گرفتاری کی شدید مذمت

شیعہ نیوز ﴿کراچی﴾ پاسبان عزاء پاکستان اور آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی ایماء پر خیرپور میں لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کی تیاریوں میں مصروف مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی سمت 50 سے زائد ذمہ داران اور کارکنان کی بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پاسبان عزاء پاکستان کے جنرل سیکریٹری راشد رضوی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی جو اپنے آپ کو سیکولر، لبرل اور روشن خیال کہتی ہے وہ کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کو سپورٹ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب تو شہر قائد کراچی میں کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کو مزار قائد (رہ) جیسی مقدس جگہ کے احاطے میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب پرامن شیعہ جماعت کو شیعہ نشین علاقے بھی جلسے کی اجازت نہیں دینا پیپلز پارٹی کی پاکستان اور محب وطن ملت تشیع سے دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔
 
دوسری جانب اپنے ایک مذمتی بیان میں آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے بھی پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی ایماء پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماﺅں اور کارکنان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے شیعہ دشمن اقدامات ملت تشیع پاکستان میں شدید تشویش کا باعث ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان کے خلاف بیان دینے والے بلاول بھٹو زرداری قائم علی شاہ کی جانب سے کالعدم دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ کی سپورٹ کرنے پر انکے خلاف فی الفور سخت ایکشن لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button