مزاراتِ اصحابِ رسول پر تکفیریوں کے حملے کیخلاف آئی ایس او کیجانب سے یوم دفاع ناموس صحابہ کا اعلان
شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل تہور حیدری نے شام میں حضرت اویس قرنی (رض) اور حضرت عمار یاسر (رض) کے مزارات پر سعودی و امریکی حمایت یافتی تکفیری دہشتگردوں کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ تہور حیدری کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشتگردوں نے صحابہ کرام کے مزاروں کو شہید کرکے پوری امت مسلمہ کے دل دکھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان آج بروز جمعہ اصحاب رسول کے مزارات مقدسہ پر تکفیری دہشتگردوں کے وحشیانہ حملوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں کی شام میں مزاراتِ اصحاب پر ہونے والے دہشتگردانہ حملوں پر خاموشی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ تہور حیدری نے کہا کہ تکفیریوں نے جلیل القدر صحابہ کرام (رض) کے مزاروں کو نشانہ بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ ان کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔