پاکستانی شیعہ خبریں

امام بارگاہ مارٹن روڈ کے باہر تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب غلام حیدر شہید

شیعہ نیوز (کراچی) پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں مارٹن کوارٹر میں امام بارگاہ مارٹن روز کے باہر  تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب غلام حیدر ولد ظہیر حیدر شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے ۴۰ سالہ  شہید غلام حیدر کو اس وقت اپنی درندگی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی کولیگ کو گھر چھوڑنے کے بعد اپنے گھر کی طرف روانہ تھے۔  واضح رہے کہ گزشتہ تین روز ۴ سے زائد شیعہ پروفیشنلز کو نشانہ بنایا جاچکا ہے اور  یہ ساری وارداتیں ان علاقوں میں  ہورہی ہیں کہ جو متحدہ قومی موومنٹ کے اہم ترین گڑھ تصور کئے جاتے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شیعہ تنظیموں کو ان واقعات پر سیاسی جماعتوں سمیت صوبائی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کرنا چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button