Uncategorized
ہر دور مسلمانوں کو اندرونی انتشار سے ہی کمزور کیا گیا ، علامہ حامدموسوی
شیعہ نیوز (راولپنڈی) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ تمام تر قدرتی وسائل سے مالامال مسلمانان عالم سائنس و ٹیکنالوجی میں پسماندگی کے سبب استعماری قوتوں کے دست نگر بنے ہوئے ہیں، سرخروئی کیلئے فروغ علم کو اولین ترجیح قرار دیاجائے ،انہوں نے کہاکہ معمولی مفادات کیلئے ایسی آگ نہ لگائی جائے جس سے پورا آشیانہ جلنے لگے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ہردور میں مسلمانوں کو اندرونی انتشار سے دوچار کرکے ہی کمزور کیا گیا آج پاکستان بھی ایسی ہی صورتحال سے گزر رہا ہے ایسے وقت میں جب خطے میں نت نئے خطرات سر اٹھا رہے ہیں اہل پاکستان کو انتشار میں دھکیلا جارہا ہے جو محب وطن حلقوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔