Uncategorized

مسئلہ کشمیر خطے کی عوامی کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیئے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز (راولپنڈی) اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ بھارت سے تعلقات ضرور بڑھائے جائیں مگر مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اصولی موقف برقرار رکھا جائے، چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر خطہ کی عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم میاں نوازشریف کے دورئے بھارت کے حوالے سے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ۔ قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کا دورئہ بھارت خوش آئند ہے اس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتر ی آئے گی معاملات کا حل بھی مذاکرات میں ہی ہے لیکن اس ساری صورتحال میں مسئلہ کشمیر کو فوقیت ہونی چاہیے کیونکہ بھارت کے ساتھ اصل مسئلہ مقبوضہ اور متنازعہ علاقے کی ہے اور اس معاملے پر ملکی قیادت کا فوکس ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو خطہ کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے اور انہیں استصواب رائے کا پورا پورا حق دیا جائے اور وزیراعظم اس امر کو یقینی بنائیں کہ مسئلہ کشمیر ان کے دورے میں ترجیح ہوگا کیونکہ اس وقت مظلوم کشمیری پاکستان کی جانب ہی دیکھ رہے ہیں اور پاکستان کو بھی ایک بہترین وکیل کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button