پاکستانی شیعہ خبریں

شب قدر اللہ رب العزت اور امام زمانہ عج کی جانب متوجہ ہونے کی رات ہے، آغا بہاودینی

شیعہ نیوز (کراچی) کراچی میں شب قدر کے اجتماعی اعمال امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن اور ناصر امام فاﺅنڈیشن کے زیر اھتمام کھتولک گراﺅنڈ نزد عزا خانہ زہرا میں منعقد کیئے گئے، اعمال شب قد ر سے قبل ایک سیمنار بعوان معرفت ثقلین و استقلا ل کے عنوان سے منعقد کیا گیا،جس سے خطاب حجتہ السلام مولانا اصغر شہیدی، مولانا کاظم عباس قمی نے کیا جبکہ خصوصی خطاب نمائند ہ ولی فقیہ حجتہ السلام والمسلمین آغا ابوالفضل بہادینی نے کیا۔ بعد از خطاب مولانا حیدر عباس اور معروف نوحہ خواں شجاع رضوی نے قرآن کے اعمال کروائے۔
معروفت ثقلین سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے نمائندہ ولی فقیہ آغا ابوالفضل بہاودینی نے کہا کہ آج کی رات خصوصی طور پر مظلوم فلسطینیوں کے لئے دعا کریں، انہوں نے غزہ پر حالیہ صہیونی جارحیت پر عالم اسلام کی خاموشی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ عراق و شام میں قتل و غارت گری میں بھی صہیونی ملوث ہیں، آیت اللہ خامنہ ای کے پاکستان میں اس نمائندے نے یوم القدس کے پروگرامات میں بھرپور شرکت کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ روان سال یوم القدس کو گذشتہ سالوں کی نسبت زور شور سے منایا جائے۔

خدا اور امام زمانہ عج 
ٓآغا بہاودینی نے شب قدر کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اور آپ سب اللہ رب العزت اور امام زمانہ عج کے سامنے ہیں،لیکن ہم انکی طرف متوجہ نہیں ہم انکی بارگاہ میں حاضر نہیں اسکی وجہ ہماری توجیہات کا تبدیل ہونا ہے،انہوں نے شب قدر میں اللہ کی جانب متوجہ ہونے طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس شب قدر میں خود کو اللہ کے حضور پیش کریں،اپنے خیالوں کو اللہ کی طرف لے جائیں، اس طرح سے ہم خدا کی حضوری حاصل کرسکتے ہیں ،آغا بہادینی نے مزید کہا کہ اللہ کی حضوری حاصل کرنے کے لئے ادب اور عبیودیت کی ضرورت ہے کیونکہ بے ادب شخص کبھی بھی اللہ کی حضوری حاصل نہیں کرپائے گا۔

فرشتوں کا نزول
نمائندہ ولی فقیہ نے انسانوں پر فرشتوں کے نزول کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اگر انسان عبادت میں ادب کا خیال رکھے گا تو فرشتے ہمیں اللہ کی حضور کے لئے لینے آئیں گے، انہوں نے امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ سلام کا قول نقل کیا کہ امام حق فرماتے ہیں جو شخص تقوی الہی اختیار کرتا ہے تو فرشتے نازل ہوتے ہیں اور اسے اللہ کی حضوری کے لئے لے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج کی رات فرشتوں کو نزول امام زمانہ عج پر ہوتا ہے ،یہ فرشتے نازل ہوتے ہیں اور ہمارے اعمال امام کی بارگاہ میں پیش کرتے ہیں۔ آغا بہادینی نے امام پر فرشتوں کے نزول کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کی شب میں زیارت امام حسین پڑھنے کی تاکید اس وجہ سے کی گئی ہے کہ اس شب میں امام زمانہ حرم امام حسین علیہ سلام میں موجود ہوتے ہیں لہذا تمام فرشتوں کا نزول امام زمانہ عج پر حرم امام حسین علیہ سلام میں ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ فرشتے زمین پر آئے اور واپس نہیں گئے وہ کون سے فرشتے ہیں ؟ وہ فرشتے روز عاشورا زمین کربلا پر آئے اور پھر واپس نہیں گئے یہ آج تکقبر مطہر امام حسین کا طواف کررہے ہیں اور گریہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جناب زہر ہ پر فرشتوں کا نزول ہوتا تھا، آج بھی اللہ کا زمین سے رابطہ ہے آج بھی فرشتے کلب امام پر نازل ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button