پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم کے ایم پی اے نے دھرنوں کیخلاف قرارداد کی حمایت کی خبر کی تردید کردی
شیعہ نیوز (کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بلوچستان اسمبلی کے ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا نے گذشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں دھرنوں کے خلاف منظور کی گئی قرارداد کی حمایت کی خبر کی تردید کی ہے، انکا کہنا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ مجلس وحدت کے مرکزی سیکرئیٹری اطلاعات مہدی شاہ کی جانب سے چلائی گئی ٹوئٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کے میڈیا پر چلنے والی خبر کہ مجلس وحدت نے اسمبلی میں قراداد کی حمایت کی ہے غلط ہے۔