پاکستانی شیعہ خبریں

نواز حکومت بھارت نواز پالیسیوں کو ترک کرے، بلوچستان شیعہ کانفرنس

شیعہ نیوز (کوئٹہ) بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داؤد آغا نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت ہوش کے ناخن لے۔ 71ء اور 65ء کا زمانہ گیا۔ منٹوں میں بھارت کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ بھارت 65 اور کارگل کی عبرتناک شکست کو کیوں بار بار بھول جاتا ہے۔ بین الاقوامی سرحدی قوانین اقوام متحدہ کی جانب سے پاک بھارت سرحدی معاہدے ایل او سی کی خلاف ورزیوں سے باز رہے۔ اس موقع پر مظاہرے میں شامل بلوچستان شیعہ کانفرنس کے کارکنوں نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے گذشتہ ایک ہفتے سے سرحدوں پر جاری بھارتی جارحیت اور بھارتی فوجیوں کی سفاکانہ کارروائیوں، بلا اشتعال فائرنگ اور بے گناہ پاکستانی شہریوں کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ بلوچستان کی شیعہ کانفرنس کے صدر سید داؤد آغا نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایسے ہتھکنڈوں اور حربوں سے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے نہیں ہٹا سکتا۔ بھارت کے موجودہ وزیراعظم کا ہاتھ پہلے ہی ڈھائی ہزار سے زائد مسلمانوں کے خون سے رنگا ہوا ہے۔ جو سمجھوتہ ایکسپریس کے واقعے میں براہ راست ملوث ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں چھ لاکھ سے زائد فوج تعینات کرکے مسلمانوں کے قتل عام میں سفاکانہ کردار ادا کررہا ہے۔ جسکی کوئی مثال نہیں ملتی۔

سید داؤد آغا نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے ساتھ انسانیت سوز مظالم اور سرحدوں پر شہری آبادی والے علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور پاکستانی شہریوں کی بلاوجہ شہادت پر حکومت وقت سمیت عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی بددیانتی اور عالم اسلام مسلمانوں کیخلاف بدترین سازش کا حصہ ہے۔ سید داؤد آغا نے کہا کہ پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں براستہ افغانستان بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرانے میں بھارت براہ راست ملوث ہے۔ نریندر مودی حکومت انتہا پسندی کی طرز حکمرانی اور پاکستان مخالف جنونی اقدامات سے گریز نہ کیا گیا تو جنوبی ایشیاء میں پائیدار قیام امن سبوتاژ ہو سکتا ہے۔ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور بھارت بخوبی آگاہ رکھتا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب بخوبی دے سکتا ہے۔ پاکستان جنوبی ایشیاء میں علاقائی امن کا خواہاں اور بین الاقوامی سطح پر اقوام متحدہ کے امن معاہدے پر عمل پیرا ہے تاہم پاکستان اور پاکستانی اقوام کی امن پسندی کو بھارت کمزوری نہ سمجھے پاکستانی مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع سے کسی صورت غافل نہیں۔ وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید مسرت آغا نے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتے سے سرحدوں پر بھارتی جارحیت پر حکومتی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ نواز حکومت بھارتی نواز پالیسیوں کو ترک کرکے بھارتی جارحانہ جنونیت کو بےنقاب کرنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر بھرپور اور میسر انداز میں آواز بلند کرکے بھارت کا اصل مکروہ چہرہ بین الاقوامی برادری کے سامنے لائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button