Uncategorized

امام حسین (ع) نے کربلا میں اپنی جان قربان کرکے اسلام کو زندہ جاوید کر دیا، اہلسنت علماء

شیعہ نیوز (سرگودھا) اہلسنت اسکالر مولانا جاوید اکبر ساقی کی جانب سے سرگودہا میں اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے اور مقام اہلبیت علیہ السلام کو اجاگر کرنے کے لئے عظمت اہلبیت (ع) کانفرنس منعقد کی گئی۔ مولانا ساقی میموریل سوسائٹی کے زیراہتمام منعقد ہونے والی کانفرنس کی صدارت جاوید اکبر ساقی نے کی۔ انہوں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت اور ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں اپنی جان کا نذرانہ دے کر اسلام کو زندہ جاوید کر دیا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان سنگین مسائل سے دوچار ہے، ہمیں دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے سمجھداری سے کام لینا ہوگا اور اختلافات بھلاتے ہوئے، آپس میں اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button