Uncategorized

دنیا میں آزادی کی ہر تحریک کربلا سے ہی درس حریت لیتی ہے، معصوم نقوی

شیعہ نیوز (لاہور) جمعیت علماء پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی نے دین محمدی کو جلا بخشی اور یزیدی ملوکیت کے خاتمے کا باعث بنی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی نیازی کے زیراہتمام بین المذاہب امن کونسل کے تعاون سے مقامی شادی ہال میں ’’حسینؑ سب کے‘‘ سیمینار سے خطاب میں کیا۔ سیمینار سے ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیر اختر رسول قادری، پیر نفیس الحسن بخاری، پیر محی الدین محبوب، علامہ کرامت عباس حیدری، علامہ وقارالحسنین نقوی، علامہ محمد یاسین، علامہ محمد عباس توحیدی، سکھ رہنما اور جے یو پی نیازی اقلیتی ونگ کے صدر سردار جنم سنگھ، ہندو رہنما پنڈت کاشی رام، بشپ عارف انتھونی، آغا ذوالفقار علی اور دیگر رہنماوں نے بھی امام عالی مقام علیہ السلام  کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button