ہالا، ضلع مٹیاری میں عاشورہ محرم کے دوران سخت حفاظتی انتظامات
شیعہ نیوز (ہالا) سندھ کے ضلع مٹیاری میں عاشورہ محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری کے علاوہ رینجر فورس اور کمانڈوزتعینات ہونگے بم ڈسپوزل ٹیم اور کیمروں کے ذریعہ نگرانی کی جائے گی ایس، ایس، پی مٹیاری امجد شیخ کے مطابق ہالا،بھٹ شاہ ، نیو سعید آباد ،مٹیاری، اڈیرولعٰل سمیت ضلع بھر میں یوم عاشورکو83امام بارگا ہوں سے 381ماتمی جلوس نکالے جائینگے337مجالس منعقد ہونگی ۔ خفیہ اداروں کی رپورٹ پر 25امام بارگاہیں حساس5لوس انتہائی حساس اور 20حساس اور 5مجالس حساس قرار دی گئی ہیں جن کی حفاظت کیلئے اضافی نفری کے ساتھ 1500پولیس اہلکاروں کے علاوہ 300 کمانڈوز اور رینجر فورس کی 10وبائل طلب کی گئیں ہیں ۔
ہالا،بھٹ شاہ، کھنڈو،بھانوٹ، سعید آباد، اڈیرو لعٰل سمیت حساس مقامات پر سی، سی، ٹی، وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی درگاہ بھٹائی اور مجالس میں داخلہ کیلئے واک تھرو گیٹ نصب کئے جائینگے مجالس کی تقاریر کی وڈیو ر یکارڈ نگ کے علاوہ شر پسند عناصر کی حرکات وسکنات کی نگرانی سیکڑوں سادہ لباس میں ملبوس اہلکار کر ینگے مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے راستوں کو بم ڈسپوزل ٹیم چیک کرے گی فلیگ مارچ کے ذریعہ قیام امن کو یقینی بنایا جائے گا امجد شیخ کے مطابق ضلع مٹیاری کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جبکہ قومی شاہرہ نیو سعیدآبادٹول پلازہ پر سی، آئی ،اےاور دیگر ایجنسیوں کےاہلکار گاڑیوں کی تلاشی لے رہےہیں انہوں نے علمائے کرام اور عوام سے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔