پاکستانی شیعہ خبریں

ہم دشمنوں سے لڑنے کے بجائے اپنے ہی بھائیوں کا گلا کاٹ رہے ہیں، علامہ نقی نقوی

شیعہ نیوز (کراچی) خطیب حسینیت ؑ علامہ محمد نقی نقوی نے کہا ہے کہ رسول اکرمﷺ اور دیگر انبیاء انسانیت کی رہنمائی اور فلاح کیلئے تشریف لائے اور شہداء کربلاء نے ان کے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچایا ۔امام بارگاہ جاگیر علی ،گلشن معمار میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کربلاء کے میدان میں جہاد عظیم کا مقصد خوشنودی خدا اور رسولﷺ تھا اور انبیاء مرسلینؑ کے مشن کو آگے بڑھانا لیکن آج ہم تحفظ دین سے غافل ہیں اور اس سنہری پیغام کو پس پشت ڈال چکے ہیں ۔جسکی وجہ سے پوری دنیا میں آج ہماری رسوائی ہو رہی ہے اور ہم دشمنوں سے لڑنے کے بجائے اپنے ہی بھائیوں کا گلا کاٹ رہے ہیں،لہٰذا ہمیں ایسے پروپیگنڈے سے ہوشیار رہنا ہوگا اور کوشش کرنا ہوگی کہ انبیاء کرام ،شہداء و صالحین کے مشن کو آگے بڑھایا جاسکے کیونکہ اسی میں ہم سب کی فلاح ہے ۔انہوں نے شہداء کربلاء کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا اور کہا کہ ان شہداء کے پاک خون سے ملت مسلمہ رہنمائی حاصل کرتی رہیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button