پاکستانی شیعہ خبریں

دیوبندی مدرسہ جامعہ الرشید طالبان کی تربت گاہ: نیا امیر اسی مدرسہ کا طالب علم ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں اداراہ) سیکورٹی ادارے طالبان دہشتگردوں کی تربیتگاہ کو فاٹا کے پہاڑوں میں ڈھونڈتے رہے لیکن وہ نکلنے کراچی جیسے شہر میں، میڈیا رپورٹس کے ذریعے انکشاف ہوا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے نئے ترجمان محمد خراسانی مقرر کیا گیا ہے کا تعلق کراچی کے مدرسہ سے تھا، ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے نئے ترجمان محمد خراسانی کا اصل نام مفتی خالد بلتی ہے اور اس نے کراچی کے مدارس میں تعلیم حاصل کی۔ ڈان نیوز کے مطابق محمد خراسانی نے کراچی میں ہی جامعۃ الرشید میں مدرس کے فرائض بھی انجام دیئے ہیں۔

خالد بلتی بلستان سے تعلق رکھتا تھا جو کراچی میں دینی تعلیم حاصل کرنے آیا جہاں اس نے جامعہ الرشید میں دینی طالب علم کی حثیت سے داخلہ لیا۔ اس مدرسہ میں داخلہ لینے کے بعد اسکے مراسم مدرسے کے دیگر معلم اور سینئر طالب علموں سے بڑھے تو انہوں نے اسے طالبان کے بارے میں متعارف کراویا اور باقائدہ طالبان میں شمولیت حاصل کرنے کی دعوت دی۔ میڈیا کی رپورٹس میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ خالد بلتی طالبان کے میڈیا سیل بانام عمر میڈیا میں باقائدہ کام کرتا رہا ہے، تاہم اب اسے کالعدم دہشتگرد تحریک طالبان کا ترجمان بنادیا گیا ہے۔

پہاڑوں اور جنگلوں میں دہشتگردوں کی تربیت گاہ کو ڈھونڈنے والے سیکورٹی ادارے اب کس کے انتظار میں ہیں، اس انکشاف کے بعد کوئی جواز نہیں بچتا کہ اس جامعہ الرشید نامی مدرسے کو سیل کرنے اور پا بندی لگا کر اسکے متہمم کو گرفتار کرنے میں کسی قسم کی دیر کی جائے۔ کیونکہ ناجانے اور کتنے خالد بلتی جسیے دہشتگرد اب بھی ان مدارس میں زیر تعلیم ہونگے۔ ناصرف جامعہ الرشید بلکہ کراچی میں موجود تمام دیوبندی مدارس جو دہشتگردوں کی تربیت گاہ کا کام کررہے ہیں ان پر فوری پابندی لگائی جائے۔

10449486 959345374080239 7771013345662764421 n

شیعہ نیوز

www.shianews.com.pk

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button