پاکستانی شیعہ خبریں

قوم کے دل کو نشانہ بنایا گیا، دہشتگرد پاکستان کے ہی نہیں انسانیت کے بھی دشمن ہیں، جنرل راحیل شریف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پشاور کے سکول پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ حملے سے ظاہر ہے کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف دہشتگردی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کوئٹہ کا دورہ مختصر کرتے ہوئے فوری طور پر پشاور پہنچے اور کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، جہاں انھیں کور کمانڈر پشاور نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر بریفننگ دی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سکول پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور پر مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ سکول پر حملے سے دہشتگردوں کے عزائم سامنے آگئے ہیں۔ دہشتگرد پاکستان کے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگرد عظیم پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔ اس سانحہ سے ہمارا عزم نئی بلندیوں تک پہنچ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اطلاعات پر دہشتگردوں کیخلاف متعدد کارروائیاں کی گئی ہیں۔ خیبر ایجنسی میں آج دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر 10 فضائی حملے کئے گئے۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے تک مشن جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button