پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، ایم ڈبلیو ایم کے رکن بلوچستان اسمبلی محمد رضا اور علامہ ہاشم موسوی کا آرمی پبلک اسکول کا دورہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین سے تعلق رکھنے والے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا اور تنظیم کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے دہشتگردی کی بدترین کارروائی کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک اسکول پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے رہنماء ارشاد حسین بنگش بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے سانحہ پشاور کے انتہائی دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلندی درجات کیلئے دعا کی، اور اسکول کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، انہوں نے شہداء کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد دہشتگردوں کیخلاف اس قسم کی کارروائیاں کرنے کی ضرورت ہے کہ ان کا نام و نشان پاکستان سے مٹ جائے، اور وطن عزیز کو دہشتگردی جیسے ناسور سے نجات دلائی جاسکے، انہوں نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن کو ملک کے دیگر حصوں تک وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے آرمی پبلک اسکول میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button