پاکستانی شیعہ خبریں

عید میلاد النبی (ص) کے جلوسوں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے، شیعہ ایکشن کمیٹی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت آمد ربیع الاول کی مناسبت سے اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ ماہ ربیع الاول میں امن کے قیام اور اتحاد و وحدت کے لئے عملی کوششوں کی ضرورت ہے ،جبکہ مذہبی اجتماعات اور جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے جائیں،کیونکہ یہ مہینہ ہمیں محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیٰﷺ اور ان کے رفقاء کی عظیم خدمات کی یاد دلاتا ہے،لہٰذا تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں کو اس ماہ میں عبادت الٰہی اور اسلامی اصولوں پر کار فرما رہ کر ایسے اقدامات کرنا چاہیئیں جن سے خدا اور اسکا رسولﷺ ہم سے راضی ہو جائے،اس موقع پر علامہ اظہر حسین نقوی،صغیر عابد رضوی،سید علی اوسط ،سہیل مرزا ،رضی حیدر اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ حکومت سندھ اور شہری حکومت اس ماہ میں نکلنے والے مذہبی جلوسوں اور میلاد النبیﷺ کے اجتماعات کے سخت حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے کوشش کرے کہ عاشقان رسولﷺ کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو ،خصوصاً پانی ،بجلی اور سیوریج کے مسائل حل ہوں ،سڑکوں کی تعمیر اور نکاسی آب کیلئے بھی بہتر اقدامات کئے جائیں،تاکہ آزادانہ ماحول میں سیرت النبیﷺ کے جلسے اور اجتماعات منعقد ہوسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button