Uncategorized

دہشت گردوں کو اپنے ظلم اور بربریت کا حساب دینا ہو گا، گورنر پنجاب

شیعہ نیوز (لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف قومی ایکشن پلان پر اتفاق رائے قومی قیادت کی بالغ النظری کا ثبوت ہے۔ لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گورنر چودھری محمد سرور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں شخصیات نے ملک میں امن و امان کی صورت حال اور دہشتگردوں خلاف قومی ایکشن پلان پر تفصیلی بات چیت کی۔ دونوں شخصیات نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق اے پی سی کا فیصلہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے، دہشت گردوں کو اپنے ظلم اور بربریت کا حساب دینا ہو گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے لئے کوئی جگہ نہیں، اے پی سی کا متفقہ فیصلہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔ ملک کی تمام قومی قیادت نے دہشت گردی کو کچلنے کے لئے وزیر اعظم نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جو خوش آئند اور بالغ النظری کا ثبوت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button