پاکستانی شیعہ خبریں

رہبر معظم کا کھلا خط یورپ کے نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگا، سیرت عباس

شیعہ نیوز (کوئٹہ) شیعہ سیفٹی کے سیکرٹری جنرل سیرت عباس نے کہا ہے کہ ملت تشیع کے خلاف اس وقت عالمی سطح پر سازشیں کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کی امامبارگاہ حسینی میں سی سی ٹی وی کنٹرول روم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یورپ کی نوجوان نسل کے لئے رہبر معظم کا کھلا خط مشعل راہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں، جب یورپ میں اسلام کا غلبہ ہوگا۔ اسلامی تعلیمات کی ترویج اور فروغ کے لئے حائل رکاوٹوں کو شکست دینی ہوگی۔ دشمن ملت تشیع کے درپے ہے، دنیا بھر میں اس وقت ملت تشیع کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔ دشمن مرجعیت کی طاقت سے خوفزدہ ہے۔ مرجعیت کی طاقت کی بدولت داعش اپنے مقاصد میں رسوا ہوئی۔ دنیا بھر میں اس وقت ملت تشیع کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔ مسلمانوں کے تمام مسالک کو ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرکے اتحاد و وحدت کو فروغ دینا ہوگا۔ آپس کے اختلافات کو بھلا کر اتحاد و وحدت کی زنجیر کو تھامنا ہوگا۔ کنٹرول روم کا افتتاح علامہ ہاشم موسوی نے کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شیعہ سیفٹی کی ملت تشیع کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل قرآن مجید سے دور ہوچکی ہے۔ قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر نوجوان اسلام کے حقیقی پیغام کو عام کرسکتے ہیں۔ اتحاد بین المسلمین کے ساتھ ساتھ اتحاد بین المومنین کو بھی فوقیت دینی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button